طاہر لمبا اور محمد جنید کی عدم رہائی کے خلاف اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں بری کیے جانے والے ملزمان طاہر لمبا اور محمد جنید کی عدم رہائی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر طاہر لمبا اور محمد جنید کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس سے بری کردیا ہے ۔تاہم دونوں کو اب تک جیل سے رہا نہیں کیا گیا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے محکمہ داخلہ٬ آئی جی سندھ ٬ ڈی جی رینجرز اور دیگر سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :