رینجر چوکی حملہ کیس ٬متحدہ کارکن سلمان عرف چیمہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے رینجر چوکی حملہ کیس میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکن سلمان عرف چیمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔بدھ کو رینجرز چوکی حملہ کیس میں ملوث ملزم سلمان عرف چیمہ کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق مارچ 2016 میں رینجرز چوکیوں پر حملہ کرنے والے گروپ ہے ۔

2013 میں کورنگی کراسنگ اور ناصر جمپ کے قریب رینجرز چوکیوں حملے کئے گئے تھے ۔رینجرز چوکیوں پر حملے کے کیس میں کامران عرف کاموں ٬ سلمان عرف ایس پی اور عبداللہ پہلے ہی گرفتار ہیں ۔عدالت نے ملزم سلمان عرف چیمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :