کراچی ٬ کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث 3ملزمان کی پلی بارگین کی اپیل مسترد

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے ذریعہ کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث 3ملزمان کی پلی بارگین کی اپیل مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں اسٹاک مارکیٹ میں شیرز کے ذریعہ لوگوں سے فراڈ کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔نجی کمپنی کے تین ڈائریکٹرز ہارون اقبال ٬اقبال اسماعیل اور عبدالمناف پر فراڈ کے ذریعہ 409ملین روپے سے زائد لوٹنے کا الزام ہے ۔عدالت نے ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست مسترد کردی ٬جس کے بعد آئندہ سماعت ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔کیس کی مزید سماعت 10نومبر کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :