کراچی میں میں شراب خانوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے شراب خانوں کے حوالے سے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں میں شراب خانوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کل(جمعرات) ہوگی ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے شراب خانوں کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں شراب خانوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت وکلاء کے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث نہیں ہوسکی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے شہر میں شراب خانوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے ۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز نی160شراب خانوں کوشوکاز جاری کیے ہیں ۔حدود آرڈیننس1979 کی خلاف ورزی کرنے والے شراب خانوں سے جواب طلب کیاہے ۔ ہول سیل ٬ریٹیل میں شراب بیچنے والے شراب خانوں کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت جمعرات کو کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :