پیپلزپارٹی نے این اے 258ملیر کے ضمنی انتخاب میں عبدالحکیم بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:56

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258ملیر کے ضمنی انتخاب کے لیے عبدالحکیم بلوچ کو ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے مطابق عبدالحکیم بلوچ این اے 258ملیر سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوںگے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ این اے 258ملیر کی نشست عبدالحکیم بلوچ کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی ۔2013کے عام انتخابات میں عبدالحکیم بلوچ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وفاقی وزیر مملکت کے عہدے پر فائز تھے ۔تاہم انہوںنے مسلم لیگ (ن)سے اختلافات کے باعث قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔