منشیا ت کی اسمگلنگ میں ملوث افرا د کو نہیں بخشا جا ئے گا ٬مکیش کما ر چا ئو لہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ئو لہ کی ہدایت پر سندھ کے داخلی را ستو ں /چیک پو سٹو ں پر محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کی متعلقہ شعبو ں کو مزید فعا ل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان ہدا یا ت کی رو شنی میں سندھ پنجا ب چیک پو سٹ کمبو ں شہید پر محکمہ ایکسا ئز سکھر کے مستعد عملے کی کا ر کر دگی کے نتیجے میں اے ای ٹی او سرا ج احمد سمیتو کی سر برا ہی میں ایک ٹیم نے ٹرا لر نمبر ایس ایم اے 033سبی کی تلا شی لی اور اس کے خفیہ خا نو ں سے 60کلو گرا م چر س برآمد کر کے ملزم محمد بلا ل جتو ئی سکنہ مظفر گڑ ھ کو گرفتا ر کر لیا ۔

ایکسا ئز ٹیم نے ٹرا لر کو اپنے قبضے میں لیکر مقدمہ در ج کر لیا ہے اور تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔وا ضح رہے کہ صوبا ئی وزیر مکیش کما ر چا ئو لہ کی ہدا یا ت اور کا وشوں کے نتیجے میں سندھ پنجا ب اور سندھ بلوچستا ن پر چیکنگ میںاضا فے کے نتیجے میں گزشتہ چند دنو ں میں سینکڑو ں کلو گرا م چر س پکڑی گئی ہے اور متعدد ملزما ن کو بھی گرفتا ر کیا گیا ہے ۔