یو ایس ایڈ کے جا نب سے ونڈ اور سولر توانائی کے شعبے میں بھر پو ر سر ما یہ کا ر ی کی یقین دہا نی

یو ایس ایڈ اور سندھ حکومت کے تعاون سے ایک پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلا ن٬ مختلف شعبوں میں کام کرینگے٬میر ہزار خان بجارانی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ہزار خان بجارانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس جس میں یو ایس ایڈ کے پانچ رکنی وفد نے شرکت کی ۔یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے سندھ اور امریکی حکومت کے تعاون سے تعلیم ٬صحت ٬پانی اور بجلی سے منسلک کئی پروجیکٹس پر بریفننگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل سروسز ڈیلیوری پروگرام ٬سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام اور یو ایس ایڈ کے دیگر پروجیکٹس سندھ میں تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر موثر کام کررہے ہیں ۔

میر ہزار خان بجارانی نے امریکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے صوبہ سندھ میں زندگی کے ہرشعبے میں تعاون کیا ہے ۔وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے امریکی وفد کو بتایا کہ سندھ کے بہت سے دیہی علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں لہذٰا اس شعبے میں بھر پور تعاون کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی وفد نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ امریکی حکومت صوبہ سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق بہت سے منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔

میر ہزار خان بجرانی نے صوبے میں بجلی کی قلت کا ذکرکرتے ہوئے ونڈز اور سولر توانائی سے متعلق موجودہ صلاحیت سے آگاہ کیا ۔امریکی وفد نے توانائی کے شعبے میں بھی بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ یو ایس ایڈ اور سندھ حکومت کے تعاون سے ایک پروجیکٹ شروع کیا جائے گا جو صوبہ سندھ کے تونائی ٬صحت ٬تعلیم اور پانی کے شعبوں پر ملکر کام کرے گا ۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری وسیم احمد اور پلاننگ وڈیولپمنٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :