سکھر ٬ تاجر تنظیموںکی جانب سے کوئٹہ دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:53

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سکھر کی تاجر برادری کی انجمنوں نے کوئٹہ دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے٬جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھر اسمال ٹریڈرزکیجانب سے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں جبکہ آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کیجانب سے کوئٹہ دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف آفس میں مذمتی اجلاس منعقد ہوئے۔

اس موقع پر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں حملے میں 61سے زائد اہلکاروں کی شہادت اور 120 سے زائد کے زخمی ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی٬ دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے سکھر اسمال ٹریڈر ز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر تاجر رہنمائوںجبکہ آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریزصدر حاجی ہارون میمن ٬محمد طاہر خان٬ گلزار بھٹو ٬حاجی صابر ٬ فیاض خان٬ بدر رفیق قریشی٬ عبدالمتین بندھانی٬ حاجی انور وارثی٬ محمد زاہد یامین ٬ ملک رضوان الحق٬ عبدالرحمن انصاری٬ حاجی محمد شفیع عباسی ٬ برکت علی سولنگی ٬ عبدالرحیم سیٹھی٬ زاہد اقبال ٬ عطا محمد قریشی ٬ عارف میمن٬شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن و ٬ رضوان لالا جندہ دیگر تاجر رہنما ؤں نے خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ دہشتگرد وں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں تاجر برادری اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے کھڑی ہے

متعلقہ عنوان :