انسداد منشیات عدالت خیرپور کی جانب سے منشیات کیس میںملزم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:53

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) انسداد منشیات کی عدالت خیرپور کے اسپیشل جج غلام شاہ نے منشیا ت کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ایکسائیز پولیس گمبٹ کے ہاتھوں ایک من چرس سمیت رسول آباد سے گرفتار کیے جانے والے ملزم اسلام الدین شیخ پر داخل کیس کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر جوابدار کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ٬٬ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مذید ایک سال قید کاٹنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :