حکومت تمام شعبوں کی کارکرد گی کو بہتر بنانے کے لئے کو شاں ہے۔ریحانہ لغاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:53

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی معاون برائے انسانی حقوق ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ تمام شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کو شاں ہے اور اس سلسلے میں مناسب اور فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سول اسپتال٬ دارالاامان اور انسانی حقوق کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا٬ انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم کی کمی کے باعث مختلف جگہوں پر تشدد کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور جہالت اور کم علمی کے باعث لوگ اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کئے جا رہے ہیں ٬ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سہولیات کے فقدان کے باعث عام لوگوں کو انسانی حقوق اور تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں آگاہی دینے کی سخت ضرورت ہے ہمارے معاشرے میں خصوصا د یہی علاقوں میں تعلیم کا سخت فقدان ہے جب کہ ا دارے بھی اپنا کام صحیح طرح سے نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث لوگوں کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ گھوسٹ اساتذہ ملک و قوم کے معماروں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں جن کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ٬بعد ازاں خصوصی معاون نے دارالامان کا دورہ کیا اور وہاں کے عملے اور وہاںمقیم خواتین سے ان کے مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کی ۔