سکھرپولیس نے مختلف مقابلوں میں تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:53

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سکھر پولیس نے مختلف مقابلوں میں تین ملزمان کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا٬ایس ایس پی سکھر پولیس کے ترجمان کیمطابق کندھرا کی حدود میں پانچ مسلح ملزمان کیساتھ مقابلہ کے نتیجہ میں ملزم کشمیر ولد عبدالحمید جتوئی زخمی حالت میںپسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزم ببرلوئی پریالو٬ روہڑی اور پولیس اسٹیشن آباد کی حد میںمختلف سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایک مقابلہ میںپی ایس آباد کی حد سے ملزم وسیم شیر ولد عاشق علی شر ٬ پی ایس روہڑی میںمقابلہ میں ایک جوابدار مشتاق ولد اسماعیل لغاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :