نادرا کی موبائل ٹیمیں خیرپور بھر میں 04 نومبر تک شناختی کارڈ بنا نے کے لیے موجود ہونگی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:53

خیرپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ضلع خیرپور میں 04 نومبر 2016 تک نادرا کی موبائل ٹیمیں عوام کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے موجود ہونگی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق خیرپور ضلع کے تعلقہ ٹھری میرواہ ٬ صوبھو دیرو٬نارااور گمبٹ تعلقے کی یوسیزمیں عوام کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے نادرا کی موبائل ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں ٹیمیں04 نومبر 2016 تک متعلقہ تعلقوں کی تمام یوسیز میں موجود ہونگی اس سلسلے میں عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نادرا کی ٹیموں سے رابطے میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :