کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے شکر گزار ہیں۔ زخمی اہلکار عبد اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 16:45

کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے شکر گزار ہیں۔ زخمی اہلکار ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : کوئٹہ حملے میں زخمی ہونے والے عینی شاہد اور پولیس اہلکار عبد اللہ کا کہنا ہے کہ ہم حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے انتہائی مشکور ہیں۔ عبد اللہ نے حملے سے پہلے کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ کیپٹن روح اللہ سب سے پہلے ہمارے کمرے میں داخل ہوا تھا لیکن تب ہی ایک حملہ آور بھی ہمارے ہی کمرے میں پناہ لیے ہوئے تھا۔

لیکن ہمیں حملہ آور کے ہمارے کمرے میں چھُپے ہونے سے متعلق قطعاً علم نہیں تھا۔ عبد اللہ نے بتایا کہ اس وقت کمرے میں بالکل اندھیرا تھا۔ کیپٹن روح اللہ کی رائفل کتے آگے ٹارچ لگی ہوئی تھی ، انہوں نے کمرے میں داخل ہوتے ہی دریافت کیاکہ کیا سب اپنے ہی بندے ہیں۔ ہم سب خاموش تھے کہ شاید وہ حملہ آور ہیں، عبد اللہ نے بتایا کہ ہماری خاموشی سے وہ سمجھ گئے تھے کہ ہم مخمصے کا شکار ہین جس پر انہوں نے اپنا تعارف کروایا۔

(جاری ہے)

عبد اللہ کا کہنا تھا کہ کیپٹن روح اللہ نے ہمیں ہاتھ اوپر کر کے باہر نکلنے کی ہدایت کی۔ جب ہم ہاتھ اوپر کر کے باہر آ رہے تھے تو کیپٹن کی وہ آواز جو ابھی بھی میرے کانوں میں گونج رہی ہے ، جب انہوں نے نسبتاً چیختے ہوئے کہا کہ یہ چارپائی کے نیچے کون ہے؟ عبد اللہ نے کہا کہ ہم اس کیپٹن کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے دھماکہ ہونے سے قبل ہی اپنے آپ کو حملہ آور کے اوپر گرا لیا تھا۔ عبد اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس کے بعد کچھ بھی یاد نہیں کیونکہ میں بے ہوش ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے بے حد مشکور ہیں اور ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :