ایف آئی اے کی گزشتہ دو سال کے دوران انسانی سمگلروں کے خلاف خصوصی مہم ٬ 89انتہائی مطلوب افراد سمیت 2000کے قریب انسانی سمگلرگرفتار٬ حکام وزارت داخلہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) نے گزشتہ دو سال کے دوران انسانی سمگلروں کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے 89انتہائی مطلوب افراد سمیت 2000کے قریب انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے 2014ء میں 27انتہائی مطلوب افراد سمیت 812انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جبکہ 2015ء کے دوران 36انتہائی مطلوب افراد سمیت 1131انسانی سمگلروں کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو سالوں کے دوران 12ہزار 2سو 35پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر یورپی ممالک سے بھجوایا گیا٬ ان میں سے 2014ء میں 7ہزار 2سو 75جبکہ 2015ء میں 4ہزار 9سو 60افراد کو بھجوایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ وزیرداخلہ کی طرف سے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات پر ایف آئی اے نے خصوصی مہم شروع کی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ایف آئی اے کا امیگریشن ونگ سمندری٬ زمینی اور فضائی راستوں سے بین الاقوامی مسافروں کی نقل و حرکت کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ تمام راستوں پر امیگریشن ونگ نے انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :