شیخ رشیدنے لال حویلی سے منسلک جگہ پرناجائزقبضہ کیاہواہے۔صدیق الفاروق

کروڑوں روپے کی سرکاری زمین ہے جس کو خالی کرناپڑے گا،شیخ رشید کو15روزمیں لال حویلی خالی کرنے کاحکم دیاگیاہے۔چیئرمین متروکہ وقف املاک کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 16:34

شیخ رشیدنے لال حویلی سے منسلک جگہ پرناجائزقبضہ کیاہواہے۔صدیق الفاروق

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) :چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے کہاہے کہ لال حویلی سے منسلک 10مرلے پر ناجائزقبضہ کیاہواہے،کروڑوں روپے کی سرکاری زمین ہے جس کو خالی کرنا پڑے گا،شیخ رشید کو 15روزمیں لال حویلی خالی کرنے کاحکم دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے لال حویلی کے10مرلے پر ناجائزقبضہ کیا ہواہے۔جس میں 5مرلے کے ہال اور 5مرلے میں 6دکانوں پر شامل ہیں۔دکانوں کے کرایہ داروں کو بھی جبری نکال دیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور اس کے بھائی نے جگہ الاٹ کرنے کی درخواست بھی دی ہوئی ہے جس کو مستردکردیاگیاہے۔کروڑوں روپے کی سرکاری زمین ہے جس کو خالی کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :