کونسلرمیرمسعوداحمدجمالدینی پر قاتلانہ حملے کے خلاف جمالدینی قبیلے کے تمام زیلی شاخوں پر مشتمل قبائلی جرگہ٬کمیٹی تشکیل دے دی گئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:26

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)گزشتہ دنوں کلی جورکین میں قبائلی رئنماو یونین کونسل مل کے کونسلرمیرمسعوداحمدجمالدینی پر قاتلانہ حملے کے خلاف جمالدینی قبیلے کے تمام زیلی شاخوں پر مشتمل قبائلی جرگہ کلی جورکین میں منعقد ہوا جسمیں جمالدینی قبیلے کے بزرگ معتبرین اورنوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جرگہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی میرحیات خان جمالدینی٬میرخورشیدجمالدینی ٬سردار داراخان جمالدینی٬ٹکری شفیع محمدجمالدینی ٬حاجی ملک محمدعثمان جمالدینی٬میربالاچ خان جمالدینی٬حاجی نوراحمدجمالدینی ٬میرعیدمحمدجمالدینی٬ٹکری برکت علی جمالدینی٬حاجی سلطان جمالدینی٬میرزکریاخان جمالدینی اور دیگرنے کہاکہ مسعودجمالدینی پر حملہ ایک فرد یا ایک طائفے پر حملہ نہیں بلکہ جمالدینی قوم پر حملہ تصور کرتے ہیں جمالدینی قبائل اپنی دفاع سے غافل نہیں ہے جدی پدری میراث اور اراضیات ہماری پہچان ہیں جمالدینی قوم نے آج تک کسی دوسرے قبیلے کی اراضیات پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی کو یہ اجازت دیتے ہیں کہ وہ ہماری اراضیات پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں علاقے میں تمام برادرقبائل کے ساتھ بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارناچاہتے ہیں اور تمام قبائل رشتوں کی زنجیرمیں بندھے ہوئے ہیں اور تمام قبائل کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسعود جمالدینی پر حملہ آور ہونے والے ملزمان پیدل فرار ہوئے تھے ملزمان کے پاوں کے نشانات متعلقہ گھرتک کوجی کتوں اور سراغ رسانی کے ذریعے سینکڑوں لوگوں اور انتظامیہ کی موجودگی میں پہنچائی گئی ہیں قبائلی رسم و رواج کے مطابق جس گھر مین ملزمان کے پاوں کے نشان گئے ہیں مجرم وہی تصور کیاجائیگامسعودجمالدینی پر حملہ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام ذیلی شاخوں کے معتبرین پر مشتمل سردار آصف شیرجمالدینی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔