کھلاڑیوں کے پُش اپس پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے٬اسد عمر

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے پُش اپس لگانے میں کیا حرج ہے حکومتیں نئی چیزیں نکال کر پانامہ سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پُش اپس پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے کھلاڑی جیت کے موقع پر منفرد انداز میں خوشی مناتے ہیں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی میچ جیت کر منفرد انداز سے ڈانس کیا تھا٬ پاکستانی کھلاڑیوں کا پُش اپ نکالنا بھی خوشی منانے کا مخصوص انداز ہے۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے پُش اپس نکالنے پر پابندی لگا دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے د وران میچ جیت کر پُش اپس نکالے تھے جسے کمنٹیٹر نے بھی سراہا تھا۔۔( علی)