لاہور لیڈی ولنگڈن ہسپتال ملازمین کا سروس سٹرکچر جاری نہ ہونے پر احتجاج

روڈ بلاک ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ملازمین نے سروس سٹرکچر کے تاحال جاری نہ ہونے پر میڈیکل سپرنٹڈنٹ کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کے بعد ہسپتال کے باہر روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ایم ایس کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے ملازمین کا سروس سٹرکچر فوری طورپر جاری کیا جائے ۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ طویل عرصہ قبل سروس سٹرکچر کے حوالے سے حکومت پنجاب نے یقین دہانی کروائی تھی مگر تاحال ملازمین کے لئے سروس سٹرکچر جاری نہیں کیا جاسکا۔ مظاہرین نے محکمہ صحت اور وزیراعلیٰ پنجاب سے سروس سٹرکچر کے فوری جار ی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(سعید) 10-16/--

متعلقہ عنوان :