لاہور٬ سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ٬ دہشت گردوں نے بد ترین سفاکیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا ٬ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ دہشت گردوں نے کوئٹہ میں بد ترین سفاکیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرپر حملہ ایک سانحہ سے کم نہیں اوراس سانحہ نے ہر پاکستانی کے دل کو غمزدہ کیا ہے۔

دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے پختہ عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

پوری قوم دہشت گردوںکیخلاف صف آرا ء ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہوگا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور ہماری بقاء دہشت گردی کے خاتمے میں ہی مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو اپنے ان ہیروز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور آنے والی نسلوں کیلئے پرامن پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ عنوان :