اسلام آباد دھرنا پانامہ لیکس حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا٬ عبدالسمیع

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنمارانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا پانامہ لیکس حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہر شہری چاہتا ہے کیونکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب وفاق اور پنجاب کے قومی وسائل کی جس انداز میں بندر بانٹ کررہے ہیں اس سے پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا ٬ حکمران ہر سطح پر ناکام ہو چکے ہیں قبل از کہ میاں نواز شریف اپنی ناکامی کسی اور اہم ادارے کے ماتھے پر تھوپیں اور ملک کو مارشل لاء کے راستے پر لے جائے ان سے پاکستان کی جان چھوڑانا ضروری ہو چکا ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کی توجہ توانائی بحران کے خاتمہ کی بجائے نمائشی منصوبوں میٹرو بس و میٹروٹرین کی طرف ہے جس کیلئے پنجاب کے تمام وسائل کا رخ ان منصوبوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوامی مسائل کے باعث عوامی احتجاج بڑھ چکا ہے اور مال روڈ ہڑتال روڈ بن چکی ہے ۔2 نو مبر کو اسلام آبا د کی سڑکو ں کو انسان ہی انسا ن نظر آ ئیں گے۔