لگتا ہے شریفوں کا اقتدار2نومبر سے پہلے ہی گرجائے گا ٬ حماد اظہر

حکومت کرپشن نہیں کررہی تو تلاشی کیوں نہیں دیتی 2نومبر کو اسلام آباد جام کردیں گے٬اربن جرل سیکرٹری ٬پنجا ب

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور اربن کے جنرل سیکرٹر ی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ے کہ شریفوں کا اقتدار2نومبر سے پہلے ہی گرجائے گا حکومت کرپشن اگر نہیں کررہی تو تلاشی کیوں نہیں دیتی 2نومبر کو اسلام آباد جام کردیں گئے حکومت وقت جمہوریت نہیں بادشاہت طرزحکمرانی پر گامزن ہے‘ پاکستان میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے لگتا ہے اب اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں پہیہ جام کرنا پڑئے گا پانامہ لیکس کی رسوائی سے بچنے کے لیئے میاں خاندان اوچھے ہتھکنڈون پراترآئے ہیں کسی کارکن کے ساتھ زیادتی ہوئی توحالات کے زمہ دار بھی وہ ہوں گئے مسلم لیگ(ن)حکومت پانامہ لیکس میں بری طرح پھنس چکی ہے مجھے لگتا ہے کہ دونومبر کے سے پہلے شریف خاندان کا اقتدار گرجائے گا پاکستان کی عوام تنگ آچکی ہے وہ اب تخت جاتی مارا سے جان چھڑانا چاہتی ہے قائدتحریک پاکستان عمران خان پاکستان کی عوام کے لیئے امید کی کرن ہیں ان کی جہدوجہد رنگ لائے گئی تبدیلی کے لیئے ان کی جانب سے مسلسل جہدوجہد جاری ہے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے جلد جیل ہوں گئے انہوں ملک بھر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ دونومبر کو پانامہ لیکس کے کرداروں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

متعلقہ عنوان :