کراچی ٬ مختلف علاقوںمیںسرچ آپریشن٬ 15مشتبہ افراد گرفتار

زیرحراست ملزم کی نشاندہی پراورنگی ٹائون فقیرکالونی سے پلاٹ سے اسلحہ برآمد داخلی وخارجی راستوںکورکاوٹیں لگاکرسیل کردیاگیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوںمیںقانون نافذ کرنے والے اداروںکاسرچ آپریشن 15,مشتبہ افرادزیرحراست ملزم کی نشاندہی پراورنگی ٹائون فقیرکالونی سے پلاٹ سے اسلحہ برآمد٬تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح کراچی کے مختلف علاقوںلائنزایریا جٹ لائن اے بی سینالائن ٬بلتی محلہ ٬ٹونیشیالائن٬واٹرگرائونڈ دھوبی گھاٹ گلی نمبر6,7,8,9لیاری میراناکہ ٬مرزاآدم خان روڈ٬گلی نمبر5,6,عزیزآبادنمبر3اوررنگی ٹائون جھنڈاچوک سہراب گوٹھ ٬جنجال گوٹھ٬الاآصف اسکوائرسمیت دیگرعلاقوںمیںقانون نافذ کرنے والے اداروںنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوںکورکاوٹیں لگاکرسیل کردیاگیا اورعلاقے میں کسی بھی شخص کوباہریااندرجانے کی بالکل اجازت نہیںتھی٬قانون نافذ کرنے والے اداروںنے آپریشن شروع کرتے ہوئے علاقے میں داخل ہوتے اورگھرگھرتلاشی ٬جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوںپرکارروائیاںکرتے ہوئے 10مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا٬باخبرذرائع نے بتایا کہ زیرحراست افراد کے قبضے سے اسلحہ ٬منشیات برآمدہوئی ہے ٬اوران کاتعلق کالعدم اورگینگ وار سے بتایاجاتا ہے ٬زیرحراست افراد میں سیاسی جماعت کے کارکنان بھی شامل ہیں٬ادھرپولیس نے بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5افراد کوحراست میں لے لیا جن کوتفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاگیاہے ٬ادھراورنگی ٹائون کے علاقے فقیرکالونی میں زیرحراست سیاسی جماعت کاکارکن عمران کی نشاندہی پرکارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ کے اندرسے اسلحہ اوربھاری تعداد میں گولیاںبرآمدہوئی ہیں٬باخبرذرائع نے بتایا کہ زیرحراست ملزم عمران کوحساس اداروںکے اہلکاروںنے 10روزقبل حراست میں لیاتھاجس کاتعلق اورنگی ٹائون سیکٹرسے بتایاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :