میاں نواز شریف نے اتنی لوٹ مار کی ہے ایسے شخص کو دیکھ کر اسلام قبول کون کرے گا٬ عمران خان

یہی حال مولانا فضل الرحمن کا ہے٬اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بار سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے موجودہ قیادت کا کردار ایسا ہے کہ جنہیں دیکھ کر کوئی اسلام قبول نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دو قومی نظریہ کے مطابق ہمیں دنیا کی امامت کرنا تھی لیکن میاں نواز شریف نے اتنی لوٹ مار کی ہے ایسے شخص کو دیکھ کر اسلام قبول کون کرے گا انہوں نے کہا کہ یہی حال مولانا فضل الرحمن کا ہے میں آپ عوام سے پوچھتا ہوں کہ کیا مولانا فضل الرحمن کو دیکھ کر کوئی اسلام قبول کرے گا میں جلسہ میں تقریر شروع کرتا ہوں تو پورا جلسہ ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانا شروع ہو جاتا ہے۔۔( علی)