Live Updates

عمران خان 15ارب تو دور کی بات 15روپے کر پشن بھی شر یف برادارن پر ثابت کر کے دکھا ئے ‘رانا ثنا اللہ کا چیلنج

شہبا زشر یف پوری قوم کے سامنے کہہ چکے ہیں ایک روپے کی بھی کر پشن ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھو ڑ دیں گے‘اگر ہم پر کر پشن ثابت ہوجائے تو ہمیں سیاست کر نے کا کوئی حق نہیں ‘عمران خان کا علاج حکومت کے پاس نہیں صرف پاگل خانہ میں ہے ‘تحر یک انصاف کان کھول کر سن لیں انکو2نومبر کو کسی صورت شہر بند نہیں کر نے دیں گے وہ پرا من احتجاج نہیں لاشیں لینے جا رہے ہیں انکو کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ‘2/3پاگل اور ایک پنڈی کا شیطان شیخ عمران خا ن کیساتھ ملکر ملک کو عدم استحکام کر نا چاہتے ہیں ‘دل تو کر تا ہے تحر یک انصاف کو کھلی چھٹی دیکر دیکھیں یہ کتنے لوگوں کو لاتے ہیں ‘تحر یک انصاف کا احتجاج ’’گانے ‘‘سے شروع ہوکر ’’گالی ‘‘پر ختم ہو جاتا ہے‘لاہور میں پر یس کا نفر نس

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں ‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پر مکمل عمل کیاہے نیشنل ایکشن پلان کوئی بٹن نہیں جو آن کر نے سے عمل ہوجائیگا ‘پنجاب کی532دینی مدارس کی جیو ٹر یکنگ کے بعد انکی مکمل مانٹیر نگ بھی کی جا رہی ہے ‘جاوید صادق نامی کسی شخص کو نہیں جانتا انکے پاس کوئی سرکاری عہدہ ہے اور انکی کوئی کمپنی ہے ‘میں چیلنج کر تاہوں عمران خان 15ارب تو دور کی بات 15روپے کر پشن بھی شر یف برادارن پر ثابت کر کے دکھا ئے ‘اصل میں جھوٹے الزامات لگانا عمران خان کی عادت بن چکی ہے ‘شہبا زشر یف پوری قوم کے سامنے کہہ چکے ہیں ایک روپے کی بھی کر پشن ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھو ڑ دیں گے‘اگر ہم پر کر پشن ثابت ہوجائے تو ہمیں سیاست کر نے کا کوئی حق نہیں ‘عمران خان کا علاج حکومت کے پاس نہیں صرف پاگل خانہ میں ہے ‘تحر یک انصاف کان کھول کر سن لیں انکو2نومبر کو کسی صورت شہر بند نہیں کر نے دیں گے وہ پرا من احتجاج نہیں لاشیں لینے جا رہے ہیں انکو کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ‘2/3پاگل اور ایک پنڈی کا شیطان شیخ عمران خا ن کیساتھ ملکر ملک کو عدم استحکام کر نا چاہتے ہیں ‘دل تو کر تا ہے تحر یک انصاف کو کھلی چھٹی دیکر دیکھیں یہ کتنے لوگوں کو لاتے ہیں ‘تحر یک انصاف کا احتجاج ’’گانے ‘‘سے شروع ہوکر ’’گالی ‘‘پر ختم ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایوان وزیر اعلی میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے امن وامان پر 3گھنٹے اجلاس کیا جسکے بعد پنجاب میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے اور جہاں تک نیشنل ایکشن پلان کا تعلق ہے اس پر بھی پنجاب میں مکمل عمل کیا جا رہا ہے اور صوبے میں کالعدم تنظیموں سمیت امن وامان خر اب کر نیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 532دینی مدار س میں 11لاکھ طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں سے 25ہزار طلباء پنجاب سے باہر سے ہیں 1300بیرون ممالک سے ہیں اور ان تمام دینی مدار س کی باقاعدہ مانٹیر نگ بھی کی جا رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی ذمہ داری داعش اور دیگر تنظیموں نے قبول کر لی ہے مگر حقیقت میں انکے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے ملتے ہیں افغانستان ہمارا بھائی ہے مگر غلط فہمی کی بنیاد پر افغانستان پاکستان پر حملہ آوار ہے ایک طرف تو بھارت اور افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے تو دوسری طرف عمران خان اور پنڈی کا شیطان وفاقی دارلحکومت کو بند کر نے کی باتیں کررہے ہیںا ور ہماری اطلاع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری خود تحر یک انصاف کے احتجاج میں شر یک نہیں ہو رہے ہیں بلکہ انکے کارکنان شر یک ہوں گے لیکن اگر وہ خود بھی شریک ہوجائے تو یہ انکا اپنا فیصلہ ہوگا ہم تحر یک انصاف والوں کو کہتے ہیںوہ کان کھول کر سن لیں ہم کسی کو شہر بند نہیں کر دیں گے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی قوتوں سے بھی کہتے ہیں وہ تحر یک انصاف کو سمجھا ئے ہم بھی انکو باربار سمجھتے رہیں گے لیکن اگر انکا پاگل پانہ ختم نہیں ہوگا تو پھر ہم نے آئین وقانون کے مطابق اپنی ذمہ داری اداکر نی ہے اور کسی کو شہر بند کر نے کی اجازت نہیں دینی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے ’’تیلی پہلوان ‘‘ہیں وہ خود اللہ سے چوری سانسیں لے رہے ہیں انکو احتجاج میں شر کت کر نے سے روکنے کیلئے ہمیں اقدامات کر نے کی کیا ضرورت ہے اور (ق) لیگ سیاست کی خواجہ سراء انکے پاس ہے کیا جو وہ عمران خان کے احتجاج میں شر یک ہو رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :