Live Updates

شہباز شریف نے کہا تھا کہ مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا‘ بتائیں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں کیسے بنی ہیں‘ جب بھی نیا کنٹریکٹ آتا ہے تو جاوید صادق کو آگے کردیتے ہیں‘ جاوید صادق کو دس سے پندرہ کروڑ ملتے ہیں٬ باقی دونوں بھائیوں کی جیب میں جاتے ہیں‘ ملتان تا سکھر موٹر وے میں سے 15 ارب روپے کمیشن لیا گیا‘ 26 ارب 55کروڑ کی کرپشن صرف چار منصوبوں میں ہوئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا‘ بتائیں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں کیسے بنی ہیں‘ جاوید صادق کو شہباز شریف کا دست راست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی نیا کنٹریکٹ آتا ہے تو جاوید صادق کو آگے کردیتے ہیں‘ جاوید صادق کو دس سے پندرہ کروڑ ملتے ہیں باقی دونوں بھائیوں کی جیب میں جاتے ہیں‘ ملتان تا سکھر موٹر وے میں سے 15 ارب روپے کمیشن لیا گیا‘ 26 ارب 55کروڑ کی کرپشن صرف چار منصوبوں میں ہوئی ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دونگا لوگ اب ان کی کرپشن ی داستانیں سنا رہے ہیں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں کیسے لگ گئیں جاوید صادق شہباز شریف کا دست راست ہے جاوید صادق سرمایہ کاروں کو کنٹریکٹس دیکر کمیشن لیتے ہیں جاوید صادق کینیڈا کا شہری ہے حکمران جاوید صادق سے مل کر کمیشن لے رہے ہیں اور کنٹریکٹ پر حکومت کو کمیشن دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاوید صادق کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کنٹریکٹ دیا گیا قائد اعظم سولر پارک میں انہیں سات فیصد کنسلٹنس کا کنٹریکٹ ملا ہے دونوں بھائیوں کیلئے کرپشن کرنا قانونی ہے دونوں بھائیوں کیلئے کرپشن کیخلاف احتجاج کرنان غیر قانونی ہے ملتان سکھر موٹر وے پندرہ ارب روپے کی کمیشن لی گئی ہمارے پاس کنٹریکٹس کی کاپیاں اور ان کی تصاویر ہیں۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ جاوید صادق وزیراعلیٰ پنجاب کے فرنٹ مین ہیں دو نومبر سے پہلے حکمرانوں کے مزید ثبوت لائیں گے عمران خان نے کہا کہ لوگ اب ان کی کرپشن کی داستانیں سنا رہے ہیں جب بھی نیا کنٹریکٹ کرتے ہیں تو جاوید صادق کو آگے کردیتے ہیں جاوید صادق کنٹریکٹس میں کمیشن لیتے ہیں کیونکہ وہ ہر فن مولا ہیں۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے بھی کہا کہ ملک سے کرپشن ختم کرنا ہوگی دو نومبر تک کئی دھماکے کریں گے جاوید صادق کو صرف پندرہ سے بیس کروڑ ملے ہونگے اور باقی رقم ان کی جیبوں میں گئی ہوگی انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو کرپشن کے خلاف جنگ ہے۔ (ن غ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات