کوہلو لیویز فورس کو بی ایل اے کی طرف خط موصول٬ڈپٹی کمشنر کا مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:11

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) بلوچ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے سفید ٬ٹلی گوخ ٬جنت علی سمیت گردونواح کے علاقوں میں لیویز فورس کو اپنی چیک پوسٹیں ختم کرنے کی وارننگ دی ہے لیویز حکام کو موصول ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ لیویز فورس کے اہلکار ایف سی کے ساتھ مل کر ہماری نشاندہی اور عزائم کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیںاور بعض علاقوں میں لیویز فورس ایف سی کے ساتھ ڈیوٹی کررہی ہے بلوچ ہونے کے ناطے ہم انہیں کہتے ہیں کہ اپنی تمام تر چیک پوسٹوں کو13نومبر تک ختم کرد یں جس کے بعد وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے تنطیم ایسے کاموں کو برداشت نہیں کرئے گی موصول ہونے والے خط کے بعدگزشتہ شب ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل آخترنے تحصیلدار ممتاز مری کے ہمراہ سفید٬ٹلی گوخ٬کالابواہ کے لیویز چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ کیا سیکورٹی اور علاقے کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی واقعے سے نمٹانے کے لئے ہم آپ کے ساتھ موجود ہیں دوسری جانب واضح رہے کہ یہ چیک پوسٹیں کوہلو شہر سے 95کلومیٹر دور واقع ہیں جہاں جانے والی سڑک کچی ہے اور آمدورفت کے قابل نہیں اور نہ لیویز فورس کوہلو کے پاس ایسے دشوار گزار علاقوں میں سفر کرنے کے لئے گاڑیاں دستیاب ہیں ۔