میر تاج محمد رند کی شمولیت سے پارٹی ضلع قلات میں مزید فعال اور مضبوط ہوگی٬پی ٹی آئی چاغی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:11

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)پی ٹی آئی چاغی کے ضلعی رہنمائوں میر ظفر رند ٬ میر ابراہیم رند٬ میر عزیز رند٬ میر فتح محمد رند و دیگر نے خالق آباد منگچر کے ممتاز قبائلی رہنماء میر تاج محمد رند کی سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میر تاج محمد رند کی شمولیت سے پارٹی ضلع قلات میں مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میر تاج محمد رند ایک دور اندیش اور خیرخواہ شخصیت ہیں جو قبیلے میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں اس لیئے لوگوں کی بڑی تعداد ان کو مانتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند کی قیادت میں پارٹی روز بروز صوبے بھر میں فعال ہورہی ہے جس کی واضح مثال لوگوں کی دھڑادھڑ پارٹی میں شمولیت اور ضلعی و نچلی تنظیموں کا قیام ہے ۔انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ میر تاج محمد رند پارٹی کی فعالیت کے لیئے دن رات ایک کرکے پی ٹی آئی کو نہ صرف ضلع قلات بلکہ بلوچستان بھر میں فعال بنانے کے لیئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔