دہشت گردی کے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ٬نعمت اللہ خان

تمام ادارے ملک کا اثاثہ ہیں٬ ان کی اور عوام کی حفاظت کیلئے سخت سیکیو رٹی اقدامات کیے جائیں٬سابق ناظم کراچی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سابق نا ظم کراچی و سابق رکن سند ھ اسمبلی نعمت اللہ خان نے کو ئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے٬ بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں نعمت اللہ خان کا کہنا تھا کو ئٹہ پو لیس کے تربیتی مر کز میں دہشت گر دی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ٬پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہے ٬ دہشت گردوں نے کو ئٹہ کومسلسل نشانہ بنا یا ہو ا ہے٬حالیہ دنوں اور ماضی میں بھی یہا ں بڑے سانحات رونما ہو ئے ہیں ۔

دہشت گردی کے پے در پے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ٬انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہا ئیوں سے دہشت گر دی کا شکا رہے ایسے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کی ذمہ داری مزید بڑھ جا تی ہے کہ وہ سیکیو رٹی کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں تا کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ٬انہوں نے واقعہ کے فوری بعد الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی جانب سے ریسکیو کے کاموں میں حصہ لینے ٬وہا ں بلڈ کیمپ قائم کر کے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کے عمل کو سراہا اور شہریوں کے جذبے کی بھی تعریف کی جنہوں نے زخمیوں کو خون کے عطیات دیئے٬ نعمت اللہ خان نے سانحہ کے تمام شہدا کی مغفرت ٬بلند درجات اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یا بی کیلئے دعاکی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے اپیل کی تمام ادارے ملک کا اثاثہ ہیں ان کی اور عوام کی حفاظت کیلئے سخت سیکیو رٹی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :