چیف سیکریٹری سندھ سے فا ر ن سر وس آف پا کستا ن کے زیر تر بیت افسرا ن کی ملاقات

کرا چی میں 9ہزا ر ایکڑ ارا ضی پر ایشیا ء کا سب سے بڑا ایجو کیشن سٹی بنا یا جا رہا ہے ٬ محمدصدیق میمن

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:11

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن سے فا ر ن سر وس آف پا کستا ن کے زیر تر بیت افسرا ن نے بدھ کو ملا قا ت کی۔ایف ایس پی افسران کوتر قیا تی منصوبو ں پر بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری و منصو بہ بندی محمد وسیم ٬سیکرٹری داخلہ شکیل منگنیجو ٬سیکرٹری توا نا ئی آغا واصف ٬سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور چیئرپر سن سندھ انویسٹمنٹ بو ر ڈ نا ہید میمن نے ایف ایس پی افسرا ن کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے بریفننگ میں بتایا کہ کرا چی میں 9ہزا ر ایکڑ ارا ضی پر ایشیا ء کا سب سے بڑا ایجو کیشن سٹی بنا یا جا رہا ہے ۔ما ر بل سٹی ٬اسپیشل اکنا مک زون ٬کرا چی ما س ٹرا نزٹ سسٹم اور کرا چی سر کلر ریلوے کی بحا لی سمیت کئی منصوبو ں پر کا م جا ری ہے ۔انہوں نے کہاکہ گرین لا ئن ریپڈ بس ٹرا نزٹ تکمیل کے آخری مرا حل میں ہے ۔یلو لا ئن ٬بلو لا ئن ٬ریڈ لا ئن پر بھی مر حلے وار کا م ہو گا ۔ڈی آئی جی کرا ئمز جمیل احمد نے بتایا کہ جرا ئم پر بڑ ی حد تک کنٹرو ل کر لیا گیا ہے ۔اغواء برا ئے تا وا ن کا صر ف ایک کیس زیر تفتیش ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گر دی ٬ٹا ر گٹ کلنگ اور بھتے کے جرا ئم میں غیر معمو لی کمی ہو ئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :