ترقی کا سفر جو شہید قائد ذولفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا اب اس کو جدت کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری جاری رکھے ہوئے ہیں٬ چیئرمین ضلع کونسل

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہاہے کہ ترقی کا سفر جو شہید قائد ذولفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا اب اس کو جدت کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے 1کروڈ 52 لاکھ کی لاگت سے بنائی گئی رولر واٹر سپلائی اسکیم 38گوٹھ جام کنڈہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں رکن سندھ اسمبلی ساجد جو کھیو ٬وائس چیئرمین محمد رفیق جت ٬ارکان کونسل جہانگیر لاشاری٬سردار اختر یوسف عارفانی ٬میر عباس تالپور٬امداد جوکھیو٬مختیار جوکھیو پیپلز پارٹی کہ رہنمائوں اما م بخش ہو ت اور علاقے کی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلع نے کہا کہ آج جو ہمارا مقام ہے وہ پیپلز پارٹی کے شہداء کی بدولت ہے اور ان کے وارث ہونے کے باعث عوام کی خدمت کرنا ہمارے فرائض کا حصہ ہے جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا ان کا بھی اور جنہوں نے ووٹ نہیں دیا ان کا بھی کام مساوی بنیاد پرکرارہے ہیں ہم الیکشن میں پتلی تماشا دیکھا کر ووٹ نہیں مانگتے بلکہ اپنی کارکردگی پر عوامی حمایت چاہتے ہیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ قائد اعظم کے فرمان کام کام اور صرف کام پر مکمل عمل در آمد کیا جائے پانی /سیوریج/صفائی/سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجاویز موصول ہورہی ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی ضلع کونسل میں ترقیاتی پلان کا نفاذ کردیا جائے گا کیونکہ اراکین کونسل کی نشاندہی پر کام میرٹ پر ہونگے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو نے کہا کہ پانی یہاں کا اہم مسئلہ تھا قیادت کی ہدایت پر 38گوٹھوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے ملیر کاضلع بھٹو کا قلعہ ہے یہاں چاہے گیس/بجلی/یا دیگر کوئی بھی عوامی مسائل ہو ان کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پالیسوں کی بدولت چھوڑ کر جانے والے بھی واپس آرہے ہیں عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے جس کے لئے وسائل میں رہ کر مسائل حل کررہے ہیں ہر طرح سے عوام کو ریلیف دینے میں سر گرم عمل ہیں