ایس ایس پی سانگھڑ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کو الرٹ کردیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:10

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایس ایس پی سانگھڑ نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھرکی پولیس کو الرٹ کردیا جرائم پیشہ افراد کی دوڑیں لگ گئی٬ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سانگھڑ اشتیاق آرائیں کی سربراھی میں پولیس پارٹی کا بھاری نفری کے ہمراہ سانگھڑ سانگھڑ کے نواحی گاں سریوال اور گھنڈ شہر میں چھاپہ تقریبا نوافراد گرفتار ٬ کچی شراب اور ایک موٹر سائیکل برآمد ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیاگیا٬ رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی نے بتایا کہ ایس ایس پی کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کیا جارہا ہے سانگھڑ کے نواحی گاں سریوال گاں سے چھ افراد اور گھنڈن شہر سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے ایک موٹر سائکل ستر لیٹر کچی شراب برآمد اور چرس برآمد کرلی گئی انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی کے حکم پر سارے ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :