سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے خاتون کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے خاتون کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی جبکہ خاتون کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔دو بہنوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت خاتون عظمی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شاہنواز زرداری سے شادی کی اسے کسی نے اغوا نہیں کیاجبکہ اس کی چھوٹی بہن بھی والدین کے پاس ہے۔

عدالت نیخاتون کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی جبکہ پولیس کو خاتون کی چھوٹی بہن کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔خاتون کے اہل خانہ نے درخواست میں زرداری قبیلے پر دونوں بہنوں کے اغوا کا الزام لگایاتھا۔

متعلقہ عنوان :