پولیس ٹر یننگ سینٹر پر حملہ حکو مت کی غفلت کا نتیجہ ہے ٬8اگست واقع کی تحقیقات شفا ف طریقے سے ہو تیں تو پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ نہ ہوتا ٬ اسفند یار ولی

منظم سا زش کے تحت پڑ ھے لکھے طبقے کو نشا نہ بنا یا جا رہا ہے ٬ریا ست کو داخلہ ٬خارجہ پا لیسی از سر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل درآمد نہیں ہو رہا٬پانا ما لیکس پر احتجا ج کر نے والوں کے کنٹینر پر وہ لو گ کھڑ ے ہونگے جن کی اپنی آف شور کمپنیا ں ہیں ٬کسی بھی غیر آئینی تبدیلی ٬اقدام کی حما یت نہیں کر یں گے ٬صدر عوامی نیشنل پا رٹی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پا رٹی کے مر کزی صدر اسفند یا ر ولی خان نے کہا ہے کہ پولیس ٹر یننگ سینٹر پر حملہ حکو مت کی غفلت کا نتیجہ ہے ٬8اگست کے واقع کی تحقیقات شفا ف طریقے سے ہو تیں تو پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ نہ ہوتا ٬دہشت گر دی پر قابو پا نے کے لئے بنا ئے جانے والے نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ٬ملک اس وقت نا زک دور سے گزر رہا ہے ہمیں تما م اختلا فا ت کا با لا ئے تا ک رکھتے ہو ئے متحد ہو نا ہو گا ٬منظم سا زش کے تحت پڑ ھے لکھے طبقے کو نشا نہ بنا یا جا رہا ہے ٬ریا ست کو داخلہ اور خارجہ پا لیسی از سر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے ٬پانا ما لیکس پر احتجا ج کر نے والوں کے کنٹینر پر وہ لو گ کھڑ ے ہوں گے جن کی اپنی آف شور کمپنیا ں ہیں کسی بھی غیر آئینی تبدیلی اور اقدام کی حما یت نہیں کر یں گے ٬انہوں نے یہ بات بدھ کو ایم پی اے ہوسٹل کو ئٹہ میں پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطا ب کر تے ہوئے کہی اس موقع پر رکن صوبا ئی اسمبلی انجیئنر زمر ک خا ن اچکزئی ٬ اے این پی کے صوبا ئی صدر اصغر خان اچکزئی ٬میاں محمد افتخار ٬نوابزادہ عمر فاروق کاسی و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اسفند یا ر ولی خان نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے بعد عوامی نیشنل پا رٹی نے پشتون روایا ت کے تحت اپنا جلسہ اور تما م تر سیا سی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور واقع پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن کیا ہے ٬انہوں نے کہا کہ جب بھی کو ئی حملہ ہوتا ہے تو ایک آواز آتی ہے اور تا نے با نے ہمسا یہ مما لک کے ساتھ جوڑے جا تے ہیں ہمیں مذمت اور تا نے با نے جوڑنے سے آگے بڑھ کر تما م واقعات کے شفا ف تحقیقات کر نے کی ضرورت ہے اور جو بھی واقعا ت میں ملوث پا یا جائے یا کسی بھی غفلت سا منے آئے اسے سزا دی جا ئے اگر 8اگست کے واقع کے ملزمان اور ٖذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جا تی تو دہشت گرد پولیس ٹریننگ کا لج پر حملہ کر نے سے پہلے دو با ر سوچتے ٬انہوں نے کہا کہ اس واقع پر بھی بعض لوگ سیاست چمکا نے کی کوشش کر رہے ہیں میں انہیں بتا نا چاہتا ہوں یہ وقت متحد کو کر دشمن کو یہ پیغام دینے کا ہے کہ ہم ایک ہیں اور ہمیں ہماری منز ل اور دہشت گردی کے خا تمے سے دنیا کی کوئی قو ت نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ دشمن پوشیدہ ہے وہ ہمیں جانتا ہے مگر ہم انہیں نہیں جا نتے جس کا فا ئد ہ وہ اٹھا رہا ہے اور سوچے سمجھے منصو بے کے تحت ہما رے پڑ ھے لکھے طبقے کو نشا نہ بنا کر ہما ری آنے والی نسلوں کو کمزور کر رہا ہے ٬ آپریشن ضرب عضب کا مقصد ان عنا صر کے خلاف کاروائی ہے جو ریا ست کی رٹ کو چیلنچ کریں اور نیشنل ایکشن پلان ملک میں دہشت گردی کے خا تمے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے جس سے کا مقصد اندرونی طور پر دہشت گردی کی جڑیں ختم کر نا ہے تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلا ن اور وفاقی اورصوبا ئی حکومتیں اسکی روح سے عمل نہیں کر رہیں ٬حکو مت اور ادارے ایک پیج پر ہیں لیکن اس کے سا تھ ساتھ تما م سیا سی قوتوں کو ایک مٹھی بننا ہوگا کیونکہ اس وقت ملک اور قوم جس ڈگر پر ہیں اس میں ہمیں اتحا د کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ٬سی پیک سے متعلق سوال پر اسفند یا ر ولی خان نے کہا کہ ہم قطعا سی پیک کے خلا ف نہیں ہیں لیکن ہمارا مطا لبہ ہے کہ سی پیک کے مغر بی روٹ پر وزیر اعظم کے آل پارٹیز کا نفرنس پر کئے گئے اعلانا ت اور وعدوں کے مطابق عمل ہونا چاہیے اور ہمیں بتا یا جا ئے کہ ہمیں سی پیک میں کتنے پرو جیکٹ دئے جا ئیں گئے اگر ایسا نہیں ہوتا تو پختون اور بلوچوں کی حق تلفی ہو گی سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے اگر حکمران اس طرح حق تلفی کر یں گے تو وہ خود منصوبے کو متنا زع بنا رہے ہیں ٬انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کو ئی بھی فیصلہ جذبا ت میں آکر نہیں کیا جا تا بات چیت تما م مسا ئل کا حل ہے ہارٹ آف ایشیا ء کانفر نس میں افغان صدر اشر ف غنی کو منا نے کا ٹا سک دیا گیا جس میں ہم کا میا ب ہو ئے اور انہوں نے کا نفر نس میں شر کت کی انہو ں نے کہا کہ مسا ئل کو حل بندوق نہیں جر گے میں ہے اگر گل بد ین حکمت یار افغان حکو مت سے پہلے با ت چیت کر لیتے تو آج افغا نستا ن میں نقصا ن کم ہو تا ٬پر امن افغا نستا ن اور پر امن پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں ہم آج بھی کہتے ہیں کہ جہاں بھی ہما ری ضرورت ہو مثبت کر دار ادا کر نے کے لئے تیار ہیں اور اگر ہما ری کسی بھی کوشش سے خون خرابہ ختم ہوتا ہے تو ہم حاضر ہیں ٬عمران خان کے دو نو مبر کے احتجا ج پر با ت کر تے ہوئے اسفند یا ر ولی خان کا کہنا تھا کہ پا نا مہ لیکس پر احتجا ج کر نے والوں کے سا تھ کنٹینر پر جہا نگیر ترین کھڑے ہونگے جن کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ جس جس کا نا م پا نا مہ لیکس میں ہے سب کی آزادنہ تحقیقات کی جا ئیں لیکن ہم کسی بھی غیر آئینی تبدیلی اور اقدام کی حما یت نہیں کر یں گے اگر جمہوری تبدیلی آئیگی تو ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :