میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سیپکو حکام نے گھٹنے ٹیک دئیے٬ جیکب آباد میں واٹر سپلائی کی بجلی بحال

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سیپکو حکام نے گھٹنے ٹیک دئیے٬ جیکب آباد میں واٹر سپلائی کی بجلی بحال٬ شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایک ارب سے زائد کی بقایاجات کا جواز بنا کر شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی اسکیم کی بجلی منقطع کردی گئی تھی جس کے باعث شہریوں کو 5روز تک پانی کی فراہمی معطل رہی واٹر سپلائی اسکیم کی بجلی منقطع ہونے کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعد سیپکو حکام نے واٹر سپلائی اسکیم کی بجلی بحال کردی ہے بجلی بحال ہونے کے بعد شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ٬5روز کے بعد شہریوں کوپانی کی فراہمی پر شہریوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیا سے شہر کے اہم مسئلے کو اجاگر کرکے شہریوں کا بنیادی مسائل حل کرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :