بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے٬ مشکل گھڑی میں بلوچیوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘عمران نذیر

ملکی وقار اور سلامتی کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائیگا٬ قومی ا یکشن پلان پر سو فیصد عمل جاری ہے‘ جنرل سیکرٹری (ن) لیگ کی گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے٬ہم مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں٬پوری قوم اس افسوسناک واقع پر افسردہ ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان کے وقار اور سلامتی کا تحفظ ہر قیمت پر کرے گی٬ قومی ا یکشن پلان پر سو فیصد عمل کیا جارہا ہے٬ کو ئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ قوم کو دھوکہ دے کر کوئی گروہ اپنی دہشتگردانہ اور عوام کومنتشر اور گمراہ کن کارروائیاں کرکے ملک کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا ٬پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے جو کہ ملک دشمن عناصر کو ایک نظر نہیں بھاتا ٬ غیروں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ان کے ایجنٹوں کو اب پاکستان سے نکل کر کہیں اور جا کر بسیرا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں٬وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام کے لئے حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہوئی ہیں۔