یکم نومبر سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تندور بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ شیخ رشید کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم نومبر سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تندور بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تجا کہ یکم نومبر سے اسلام اآباد انتظامیہ نے تندور مالکان کو تندور بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تندور مالکان کو دھرنے کے شرکا کے لیے روٹیاں لگانے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے دیگوں کے آرڈرز بھی منسوخ کروادئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 100 دیگ چاول روزانہ کا آرڈر دے رکھا تھا۔ تندور اور دیگ والوں کو ہمارے پیسے واپس کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نازک حکومت کو اب پش اپس سے بھی خطرہ ہے۔ حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پش اپس سے حکمرانوں کو کاکول اکیڈمی کی خوشبو آتی ہے جس سے وہ خوفزدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :