نیشنل بک فائونڈیشن نے کتب بینی کے فروغ کیلئے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر جدید طرز کی بک شاپس قائم کر دیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) نیشنل بک فائونڈیشن نے پاکستان میں کتب بینی کے فروغ کیلئے ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر جدید طرز کی بک شاپس قائم کر دی ہیں جہاں ہر طرح کی کتب دستیاب ہیں اور کتابوں کی خریداری پر خصوصی رعایت بھی دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

این بی ایف حکام کے مطابق ابتدائی طور پر راولپنڈی ٬ کراچی٬ لاہور ٬ ملتان اور روہڑی ریلوے اسٹیشنوں پر بک شاپس قائم کی گئی ہیں اور مستقبل میں یہ شاپس مزید ریلوے اسٹیشنوں پر بھی قائم کی جائیں گی۔

این بی ایف کتب بینی کے فروغ کیلئے مختلف منصوبوں پر عمل کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ریلوے اسٹیشنوں ٬ ایئرپورٹس اور یونیورسٹیوں میں بک شاپس قائم کی جا رہی ہیں جن پر کتاب سے محبت کرنے والوں کیلئے ہر طرح کی کتابیں دستیاب ہونگی۔

متعلقہ عنوان :