ششماہی میگزین ’’مسافر‘‘ کا تاز ہ شمارہ نیشنل بُک فائونڈیشن کے بُک سٹالز پر دستیاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان ریلویز اور نیشنل بُک فائونڈیشن کے اشتراک سے مشترکہ ششماہی میگزین ’’مسافر‘‘ کا تاز ہ شمارہ برائے اکتوبر 2016ء شائع ہو کر تمام سٹالوںسمیت کراچی٬ روہڑی٬ لاہور٬ ملتان اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشنوںپر نیشنل بُک فائونڈیشن کے بُک سٹالوں پر دستیاب ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے٬ چیئر پرسن ریلویز اور سینئرجنرل منیجر ریلویز کے پیغامات کے علاوہ مسافروں کے دورانِ سفر مطالعے کے لیے دلچسپ کہانیاں٬ شعرو شاعری٬ دلچسپ مضامین٬ طنز و مزاح اور معلوماتی خبریں اس شمارے میں شامل ہیں۔

قارئین کو پاکستان ریلویز کے ترقیاتی سفر کی ایک جھلک بھی ان صفحات میں ملے گی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب مسافروں کو گھر بیٹھے سہولت دینے کے لیے ای ٹکٹنگ کا اجراء کر دیا گیا ہے اور ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

میگزین کے نگران اعلیٰ اور این بی ایف کے ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اداریے میں لکھا ہے کہ ہمارا پیغام ہے کہ زندگی کے سفر میں نیشنل بُک فائونڈیشن کے بُک والنٹئیر بن کر آپ کتب بینی کو فروغ دینے میں این بی ایف کارواں کا حصہ بن سکتے ہیں۔

یہ میگزین144صفحات پر مشتمل ہے جب کہ فی شمارہ قیمت70روپے ہے۔ ’’مسافر‘‘ ریلوے اوقات میںمسافروں کی رہنمائی کے علاوہ باذوق مسافروں کے لیے ایک بہترین ساتھی کی حیثیت رکھتا ہے۔