آسٹریا کے قومی دن کی تقریبات کے سلسلے میں پی این سی اے آڈیٹوریم میں محفل موسیقی کا اہتمام

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ٬ وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ نے آسٹرین سفارتخانے کے تعاون سے آسٹریا کے قومی دن کی تقریبات کے سلسلے میں پی این سی اے آڈیٹوریم میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا جس میںآسٹریا کے مشہور میوزک گروپ نفٹی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

نفٹی کے فنکاروں کو دنیا بھر میں آسٹریا کے روایتی اور لوک موسیقی پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکا ہے۔ گیٹار ٬ باس اور ڈرمزپر مشتمل اس گروپ نے آسٹریا کی معروف دھن اور گیت بڑی مہارت کے ساتھ پیش کیے اور شائقین سے داد موصول کی۔

متعلقہ عنوان :