Live Updates

عمران خان نے جاوید صادق کو وزیر اعلی پنجاب کا فرنٹ مین قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 15:28

عمران خان نے جاوید صادق کو وزیر اعلی پنجاب کا فرنٹ مین قرار دے دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے جاوید صادق کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا فرنٹ مین قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران جاوید صادق کے ساتھ مل کر کرپشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید صادق اب تک 15 ارب روپے کمیشن وصول کر چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کی کرپشن کے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ بھی کہہ گئی ہیں کہ کرپشن کے خاتمے تک سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ حکمرانوں نے کرپٹ رشتہ داروں کو بٹھایا ہوا ہے جس کے باعث ادارے تباہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب بھی کسی سرمایہ کار سے ملتے ہیں تو جاوید صادق کو آگے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاوید صادق کینیڈا کا شہری ہے اور لوگ ان کی کرپشن کی داستانیں سنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر منصوبے میں جاوید صادق کمیشن لے رہے ہیں ، قائد اعظم سولر پارک ، منصوبہ اور اسلام آباد نیو ائیر پورٹ منصوبہ بھی جاوید صادق کے پاس ہے جس کی مد میں وہ اب تک پندرہ ارب روپے کمیشن حاصل کر چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھاکہ اگر کرپشن ثابت ہو گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ شہباز شریف پہلے ان منصوبوں کا حساب دیں۔

عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسلام آباد نیو ائیر پورٹ، قائد اعظم سولر پارک منصوبے اور ملتان سکھر موٹروے سمیت چار منصوبوں میں جاوید صادق کو 26ارب55کروڑ روپے کمیشن ملنی ہے۔ عمران خان نے اپنے آفیشل فیس بُک پیج پر کچھ دستاویزی ثبوت بھی شئیر کیے جو درج ذیل ہیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :