شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا آپریشن ناکام ‘45 سالہ مریضہ عشرت بی بی لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد جانبر نہ ہوسکی

بدھ 26 اکتوبر 2016 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا آپریشن ناکام ‘45 سالہ مریضہ عشرت بی بی لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد جانبر نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں 45 سالہ عشرت بی بی کو جگر کے عارضہ کے باعث داخل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں عشرت بی بی کا لیور ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کیا گیا٬ جس کیلئے جگر کا عطیہ عشرت بی بی کی بیٹی عروج نے دیا جس پر اس کا لیور ٹرانسپلانٹ کیا گیا تاہم آپریشن کے بعد وہ جانبر نہیں ہوسکی۔ جگر کا عطیہ دینے والی متوفی کی بیٹی عروج بھی بدستور انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔