Live Updates

پانامہ لیکس کی بنیاد پر تحریک انصاف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سیاسی جماعت کے بعد پانامہ لیکس کی بنیاد پر تحریک انصاف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن کا پانامہ لیکس میں انکشاف ہوا٬ پانامہ لیکس کے تمام ثبوت لگا کر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس دائرکیا گیا لیکن سپیکر نے یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانیکی بجائے مسترد کر دیادرخواست میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس مسترد کرنے کا اختیار نہیں٬ وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو چکے ہیں اور اب صادق اور امین نہیں رہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہیکہ سپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کا حکم کالعدم کیا جائے اور الیکشن کمیشن کو نواز شریف کی نااہلی کا حکم دیا جائے۔ یادرہے کہ اسی معاملے پر سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک بھی درخواست دائر کر چکی ہے جس میں ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات