Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قراردیدیا

فضل الرحمن کو دیکھ کر کون مسلمان ہوگا‘ نام لو تو لوگ فوری ڈیزل ڈیزل کہنے لگ جاتے ہیں‘ نواز شریف کی چوری پکڑی گئی ہے‘ دو نومبر کو تلاشی دیں گے یا استعفیٰ دیں گے‘ خورشید شاہ بہت بڑے کرپٹ ہیں٬ نواز شریف سے ملے ہوئے ہیں‘ خورشید شاہ‘ آصف علی زرداری اور نواز شریف سب کرپٹ ملے ہوئے ہیں‘ وزیراعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتے ہوئے پکڑے گئے ہیں‘ نواز شریف اور خورشید شاہ کے اپنے کیسز نیب میں ہیں‘ خواجہ صاحب بتائیں عوام کا پیسہ ‘ ٹیکس آپ کے باپ کا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمن کو دیکھ کر کون مسلمان ہوگا‘ نام لو تو لوگ فوری ڈیزل ڈیزل کہنے لگ جاتے ہیں‘ نواز شریف کی چوری پکڑی گئی ہے‘ دو نومبر کو تلاشی دیں گے یا استعفیٰ دیں گے‘ خورشید شاہ بہت بڑے کرپٹ ہیں نواز شریف سے ملے ہوئے ہیں‘ خورشید شاہ‘ آصف علی زرداری اور نواز شریف سب کرپٹ ملے ہوئے ہیں‘ وزیراعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتے ہوئے پکڑے گئے ہیں‘ نواز شریف اور خورشید شاہ کے اپنے کیسز نیب میں ہیں‘ خواجہ صاحب بتائیں عوام کا پیسہ ‘ عوام کا ٹیکس آپ کے باپ کا پیسہ ہے۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طاہر القادری ی یہ بات پسند ہے کہ وہ لوگوں کو درس دیتے ہیں‘ طاہر القادری دنیا بھر میں الله اور رسول کا پیغام لے کر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ معاملے پر احتساب چاہتے ہیں۔ ہم جمہوریت کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہتے ۔جمہوریت میں سب لوگ جوابدہ ہیں۔

وزیراعظم ہو یا پٹواری سب قانون کو جوابدہ ہیں جس پر کرپشن کا الزام لگے وہ اس کا جواب دیتا ہے ۔عدلیہ آزاد ہوگی تو کرپشن کو چیک کرے گی ۔پاکستان میں الیکشن ہوجاتے ہیں لیکن جمہوریت نہیں آتی۔ عمران خان نے کہا کہ شفاف الیکشن ہی جمہوریت کی بنیاد ہے ۔22 سیاسی جماعتوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور ہم نے صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ‘ پانامہ لیکس الزامات نہیں ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ بھولتے ہوئے پکڑا جاتا ہے ۔کون سی جمہوریت میں کرپٹ آدمی وزیراعظم رہ سکتا ہے۔ وزیراعظم نے چار قانون توڑے ہیں۔ ملک کرپشن سے تباہ نہیں ہوتے بلکہ ادارے تباہ ہونے سے ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔ نواز شریف اور خورشید شاہ نے نیب کے سربراہ کا انتخاب کیا۔

عمران خان نے کہا کہ خورشید شاہ ڈبل شاہ ہیں۔ خورشید شاہ پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں۔ وزیراعظم کرپشن کرتا ہے تو وہ ادارے اور اخلاقیات تباہ کرتا ہے۔ نواز لیگ کا موٹو گینگ ایک ملزم کا دفاع کررہا ہے ۔ موٹو گینگ کو پتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور نواز شریف کرپٹ ہے۔ دیانت دار قوم پر کرپٹ مافیا راج کررہا ہے۔ قرضے لے کر ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔

کرپٹ لوگوں کو عہدوں سے نوازا جاتا ہے۔ نواز شریف نے کردار کو دیکھ کر کہا اب کوئی مسلمان ہوگا۔ کیا اب کوئی مولانا فضل الرحمن کو دیکھ کر مسلمان ہوگا۔ سب لوگوںسے لڑائی نہ کروں تو کیاکروں۔ بیس سال قوم کرپٹ لوگوں کا کردار دیکھ رہی ہے۔ گندا پانی پینے سے ڈھائی لاکھ بچے مررہے ہیں۔ اوپر بیٹھے ڈاکوئوں کا پیٹ نہیں بھررہا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دھرنے سے مشکلات پیدا ہوں گی۔ دھرنے سے مشکلات کا کہنے والوںکو نہیں پتا قوم پر کیا مشکل گزر رہی ہے ۔خواجہ صاحب بتائیں عوام کے ٹیکس کا پیسہ آپ کے باپ کا پیسہ ہے۔ (ن غ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات