Live Updates

قوم سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے٬ عمران خان اسلام آباد بند کرنے اور شہریوں کو اذیت دینے کے جنون میں مبتلا ہیں‘ خان صاحب پورس کا وہ ہاتھی ہے جو اپنے ہی شہریوں کو روندنا چاہتا ہے‘ ناقص کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے وکٹیں اکھاڑنا چاہتے ہیں‘ دو نومبر کا دن خان صاحب کے لئے واٹر لو ثابت ہوگا٬ بنی گالہ کے شہزادے کی سیاست کے مکمل خاتمے کا دن ہوگا٬ وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کابیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قوم سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے اور عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے اور شہریوں کو اذیت دینے کے جنون میں مبتلا ہیں‘ خان صاحب پورس کا وہ ہاتھی ہے جو اپنے ہی شہریوں کو روندنا چاہتا ہے‘ ناقص کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے وکٹیں اکھاڑنا چاہتے ہیں‘ دو نومبر کا دن خان صاحب کے لئے واٹر لو ثابت ہوگا اور بنی گالہ کے شہزادے کی سیاست کے مکمل خاتمے کا دن ہوگا۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری‘ وکلاء‘ علماء کی تنظیمیں‘ تاجر برادری ‘ اساتذہ اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگ عمران خان کی اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان ناقص کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے وکٹیں اکھاڑنا چاہتے ہیں خان صاحب پورس کا وہ ہاتھی ہے جو اپنے ہی شہریوںکو روندنا چاہتا ہے دو نومبر کو اسلام آباد خان صاحب کے لئے واٹر لو ثابت ہوگا اور بنی گالہ کے شہزادے کی سیاست کا مکمل خاتمے کا دن ہوگا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ قوم سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے اور عمران خان اسلام آباد بند کرنے اور شہریوں کو اذیت دینے کے جنون میں مبتلا ہیں۔ (ن غ)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات