ملک کی ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور امن ناگزیر ہے ٬ احسن اقبال

پاکستان کی معاشی ترقی کودنیا تسلیم کر رہی ہے٬2016 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت بہتر ہے٬سی پیک کی صورت میں پاکستان کی ترقی کے لئے بہترین موقع ملا ٬وقت آ گیا ہے کہ منفی سوچ کو بدل کر مثبت سوچ اپنائی جا ئے٬کینسر ہسپتال کیلئے صحت کی معیاری سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے٬کینسر کی روک تھام کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے٬حکومت پمز کو مثالی ہسپتال بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کابزنس مینجمنٹ کانفرنس سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور امن ناگزیر ہے ٬پاکستان کی معاشی ترقی کودنیا تسلیم کر رہی ہے٬2016 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت بہتر ہے٬سی پیک کی صورت میں پاکستان کی ترقی کے لئے بہترین موقع ملا ہے٬وقت آ گیا ہے کہ منفی سوچ کو بدل کر مثبت سوچ اپنائی جا ئے٬کینسر ہسپتال کیلئے صحت کی معیاری سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے٬کینسر کی روک تھام کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے٬حکومت پمز کو مثالی ہسپتال بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وہ بزنس مینجمنٹ کانفرنس سے خطاب اورپمز ہسپتال میں بریسٹ سینٹر کا افتتاح کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے نسٹ میں بزنس مینجمنٹ پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وژن 2025 کے تحت پاکستان کو 2025 میں دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔یہ ایجاد کا دور ہے جو وقت کیساتھ تبدیل ہو رہا ہے۔ترقی کیلئے ضروری ہے کہ نئی ایجادات کے ساتھ مطابقت رکھی جائے۔

کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ خود پر اعتماد ہو اور مثبت سوچ ہو۔عالمی میڈیا جو پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہاتھا آج ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔پوری دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سی پیک کے تحت تاریخ میں پہلی بار توانائی کے شعبے میں اتنی بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔دریںاثناء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا پمز ہسپتال میں بریسٹ سینٹر کا افتتاح کیا اور بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے واک میں شرکت کی۔

کینسر ہسپتال کیلئے صحت کی معیاری سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔کینسر کی روک تھام کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔یہ سنٹر پاکستان میں اپنی نو عیت کا پہلا سینٹر ہے جس میں کینسر کے مریضوں کا بہترین علاج کیا جائے گا۔( و خ )

متعلقہ عنوان :