صوبائی حکومت عوام دوست پالیسوں پر عمل پیرا ہے٬ محمد اقبال

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:51

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام دوست پالیسوں پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

گلگت شہر کی صفائی کے حوالے سے صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو جدید مشینری فراہم کر دی ہے ٬بلدیہ گلگت میں میرٹ پر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا گیا ٬گلگت کو صاف ستھرا شہر بنانا صوبائی حکومت کا مشن ہے ٬لوگوں کو صفائی بارے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔