گوشوارے اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر5وزراء اور اپوزیشن لیڈر سمیت 16ارکان کی رکنیت معطل

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:51

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) گوشوارے اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشن گلگت بلتستان نے 5وزراء اور اپوزیشن لیڈر سمیت 16ارکان کی رکنیت معطل کر دی ٬الیکشن کمشنرعابد رضا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق معطل کئے گئے اراکین نے قوانین کے تحت اپنے اثاثے٬گوشوارے اور اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمشنر سیکرٹریٹ کو فراہم نہیں کی جن پر ان کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رکنیت معطل ہونے والے وزراء میں وزیر اطلاعات و تعلیم ابراہیم ثنائی ٬اقبال حسن ٬فدا خان ٬محمد شفیع اور وزیر ثقافت صوبیہ مقدم چامل ہیں جبکہ دیگر اراکین میں اپوزیشن لیڈر شاہ بیگ ٬محمد علی ٬حاجی رضوان ٬چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی سکندر علی ٬عمران ندیم ٬پارلیمانی سیکرٹری سیاحت برکت جمیل ٬جہانزیب ٬نسرین بانو ٬بی بی سلیمہ ٬پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور محمد شفیع شامل ہیں جو قوائد و ضوابط پورے ہونے تک معطل رہیں گے اور کسی قسم کے دفتری امور انجام نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :