گلگت٬ کوئٹہ پولیس ٹریننگ پرخود کش حملہ بزدلانہ کارروائی ہے٬ارمان شاہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:51

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ پرخود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے اور ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے٬ملک دشمن عناصر بد امنی پھیلا کر خوف وہراس کی فضاء قائم کرنا جاہتے ہیں٬پاکستانی قوم ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملادے گی ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی ان دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں اور ملک کے دفاع کے لئے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ رکن گلگت بلتستان کونسل نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ملک بھر کے عوام اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کو برقرار رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :