گلگت٬دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے٬حاجی محمد ابراہیم ثنائی

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:51

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پرخود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے٬انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئٹہ پولیس پرحملہ بزدلی کی علامت ہے ٬ملک دشمن عناصر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اورسی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں٬لیکن یہ منصوبہ ہر حال میں کامیاب ہو گا٬جس سے پورے ملک بشمول گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا٬اربوں کی سرمایہ کاری ہوگی جس سے بے روزگاری و غربت کے خاتمے میں بہت مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔