گلگت٬صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میںکوئٹہ کے عوام کے غم میں برابرکی شریک ہے٬ڈا کٹر محمد اقبا ل

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:51

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صو با ئی وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈا کٹر محمد اقبا ل نے کوئٹہ پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت کوئٹہ کے عوام کے غم میں برابرکی شریک ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے تمام اداروں میںمیر ٹ کو ترجیح دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قلیل عرصے میں ذوالفقار آ باد تا کے آ ئی یو آر سی سی پل مکمل کر کے دیا ٬گلگت اور سکر دو شہر میں ری کا رپیٹنگ پر کا م جاری ہے ٬گلگت فیملی پارک کو جدید سہو لیات سے آ راستہ کررہے ہیں ٬ہما ری ان کا میا بیوں پر اپوزیشن بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہے ۔